خواتین اساتذہ کی پرموشن کے عمل کو تیز اور یقینی بنایا جارہا ہے،وقار احمد

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) محکمہ تعلیم فیصل آباد کی خواتین اساتذہ کو محکمانہ ترقیاں’ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے احکامات پر اساتذہ کی پرومو شن کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وقار احمد۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم فیصل آباد کی جانب سے خواتین اساتذہ کو محکمانہ ترقیوں کے نوٹیفکیشن دیتے ہوئے سی ای او وقار احمد کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے احکامات پر اساتذہ کی پرموشن کے عمل کو تیز اور یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن ) فی میل میڈم نازیہ مشرف نے 11خواتین اساتذہ کو 14سے 15گریڈ میں پروموشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا سی ای او ایجوکیشن وقار احمد اور ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن میڈم نازیہ مشرف نے خواتین اساتذہ میں پروموشن نوٹیفیکیشن تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او (سٹی ) میڈم مریم شاہین ، ڈپٹی ڈی ای او (جڑانوالا ) میڈم راحت اقبال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آفتاب اور نیاز احمد تبسم بھی موجود تھے۔خواتین اساتذہ کی پروموشن کے وقت تعلیمی قابلیت ، سنیارٹی ، کارکردگی ، آفیسرز کی طرف سے جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ اور پروموشن پالیسی کے مطابق دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں