کارگو گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال کے قریب کارگو گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال کے قریب کارگو گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کی 3گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں