حضرت علی المرتضیٰ کی سیرت و فضائل ایک روشن تاریخ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حضرت علی المرتضی شیر خدا کی سیرت و فضائل ایک روشن تاریخ ہے آپ نے مسلمانوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی، تینوں خلفائے راشدین کو مفید مشورے ہدایات سے لیکر جنگ کے آداب تک مد د فرماتے رہے ان خیالات کا اظہا ر متولی آستانہ عالیہ محدث عظم پاکستان مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں 21رمضان المبار ک شہادت حضرت علی المرتضی کے موقع پرصاحبزاد ہ محمد علی حیدر قادری، چوہدری مسعود مختار، پیر سید ضہیب الحسن شاہ ودیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہاکہ حضرت علی جیسا بہادر پورے عرب میں نہیں تھا، آپ کی جر ت و بہادر ی سے بڑے بڑے بہادر سپہ سالار کانپنے لگتے تھے، آپکی پہلی تربیت گاہ نبوت رسالت مآب تھی، آپ نبی کی زیر تربیت پروان چڑھے اور اسلام کی بڑی بڑی جنگوں کا سہرر ا اپنے نام کیا،آپ دنیا کی واحد وہ ہستی ہیں جنہیں نبی نے اپنا بھائی بنایا اور پھر اپ نے بھی بھائی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے ہر جنگ میں نبی کریم کا ساتھ دیا،حضرت علی کی مقدس تعلیمات کی روشنی میں اپ نے اپنے بچوں کی تربیت کی اور انہیں اسلام پر مر مٹنے کا درس دیا،جنگ خیبر میں آ پ نے شجاعت و بہادری کے وہ جو ہر کھائے جن کا ذکر ہمیشہ باقی رہے گا، قرآن پاک کی تقریبا تین سو آیات آپ کی شان میں نازل ہوئیں، حضرت علی کی ساری زندگی خدمت اسلام، جہاد فی سبیل اللہ، صبر و شکر اور ایثار کا اعلی نمونہ ہے،افطار ڈنر میں، پیر شاہد القادری،مفتی لیا قت علی رضوی، مولانا عبدالطیف رضوی، مفتی منور حسین قادری،سید حیدر رضا شاہ، قاری غلام حیدر رضوی ودیگرشریک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں