حکومتی اقدامات سے عوام مشکلات سے نکل چکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے متحرک ہونے اورایک سال میں عملی اقدامات سے ملک اورعوام کو مشکلات سے نکل چکے ہیں حالات بہت جلد مزید بدلنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہو گا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اتحایوں کی مشترکہ حکمت عملی سے مربوط پالیسی اور اصلاحات سے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، دشمن تاک میں ہے کہ غلطی ہو اور ہمیں معاشی طور پر پیچھے کیا جاسکے۔دہشت گردی کا مقابلہ صرف فورسز نہیں پوری قوم کو کرنا ہوتا ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھی متحد نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں