کاہلوں برادران کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کا نجن کاہلوں برادران کی جانب سے افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر پارٹی میں صحافی۔ وکلا۔ سیاسی و سماجی کاورباری شخصیات کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق کاہلوں برادران چوہدری رضوان کاہلوں چیئرمین تحصیل بنائو تحریک ماموں کانجن ۔صدر چوہدری عثمان کاہلوں کی جانب سے مغل اعظم بنگلہ چوک ماموں کانجن میں افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر پارٹی میں سابقہ وفاقی وزیر ہمایوں اختر خاں.قاسم اختر خاں ۔سردار سکندر حیات خاں جتوئی. ریاض احمد احسان آف لاہور سمیت صحافی۔ وکلا۔سیاسی وسماجی کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی کاہلوں بردران نے آنے والے مہمانو ں کا شاندار استقبال کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ آخر میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کی سلامتی امن و امان ترقی اور شہدا کے درجات کی بلندی لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں