بجلی کی قیمت میں کم از کم 20روپے یونٹ کمی ہونی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ 20 سے زائد پاور کمپنیوں کے معاہدے ختم ہونے کے بعد بجلی کی قیمت میں کم ازکم20روپے یونٹ کمی ہونی چاہیئے 8روپے یونٹ متوقع کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترا د ف ہے-ان کاکہنا تھا کہ پاور کمپنیوں سے حکومت کواربوں روپے کی ریکوری ہوئی ہے مگراس کے اثرات عوام تک پہنچانے چاہئیں انڈسٹری کو گیس بجلی سستی ملے گی تو معاشی استحکام آ ئے گابے روزگاری میں کمی اورمزدور طبقہ خوشحال ہو گا۔ ان کاکہناتھاکہ مہنگی گیس اورکمی کی وجہ سے انڈسٹری متبادل ذرائع سے چل رہی ہے جبکہ بجلی بھی مہنگی ہونے کی وجہ سے سولرکی طرف جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوچکی ہیں مگر پاکستان میں اس لحاظ سے کمی نہیں کی گئی-بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی تو مہنگا کم ترین سطح پر آ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں