سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کرنا ہم سب پر فرض ہے،رانا وارث حسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کرنا ہم سب کا فرض ہے’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سپیشل بچوں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان میں احساس محرومی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں’ آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے’ ان خیالات کا اظہار کوارڈی نیٹر وزیرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال رانا وارث حسین’ سینئر نائب صدر PMLN آفتاب اکبر چوہدری نے گورنمنٹ بوائز ہائرسکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن جڑانوالہ روڈ میں سپیشل بچوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ دینے کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر پرنسپل شاہد رسول’ ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما اسد شہاب’ سیاسی و سماجی شخصیت فیصل اسلام بھٹی’ انسٹرکٹرز فہد زبیر’ اعجاز علی’ حارث اقبال’ طیبہ نور’ سائرہ بتول’ صائمہ ارشد’ ظل ہما اور عدیلہ شبنم کے علاوہ سکول کے بچے کثیرتعداد میں موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل طلباء و طالبات کیلئے مفت علاج معالجہ’ روزگارپروگرام برائے سپیشل طلباء و طالبات’ رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن’ عیدی پروگرام برائے سپیشل چلڈرن’ سپیشل بچوں کیلئے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری کے علاوہ اور بہت سے پروجیکٹس کی منظوری دی ہے جس سے سپیشل بچوں کیلئے ان کی محبت کا معیار عیاں ہوتا ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائرسکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن جڑانوالہ روڈ پرنسپل شاہد رسول’ ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما اسد شہاب’ سیاسی و سماجی شخصیت فیصل اسلام بھٹی نے کہا کہ سپیشل بچوں کو ہم سب کی توجہ کی اشد ضرورت ہے’ ان بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر محسوس ہوا ہے کہ یہ لوگ بھی نارمل بچوں کی طرح معاشرے کے مفید شہری ہیں اور انہیں بھی وہی توجہ ملنی چاہئے دو دوسرے بچوں کو ملتی ہے’ ہم سپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انتھک محنت کرتے ہیں’پنجاب حکومت ان بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر قدم اٹھا رہی ہے’ ان بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں’ فیصل آباد کے مخیرحضرات کو سپیشل بچوں کیلئے میدان میں آنا چاہئے اور اللہ کے دیئے ہوئے مال کا کچھ حصہ ان بچوں کیلئے مختص کرنا چاہئے’ تقریب کے آخر میں مہمانوں نے سپیشل بچوں کو عید گفٹ تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں