سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم بلا تعطل جاری ہے ا ور آپریشنز سٹاف کی جانب سے فرید ٹان، داتا پارک منصور آباد، جھنڈا پیر کی سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ مکمل کی گئی۔اسی طرح امین ٹان، مظفر کالونی، وائی بلاک، ذوالفقار کالونی، ڈجکوٹ روڈ مین لائن کی سیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔احمد آباد سی بلاک، فردوس کالونی، عبداللہ پور، نوید پارک کوریاں و دیگر میں بھی سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ہجویری ٹان مین روڈ، نگہبان پورہ، رسول پورہ مین لائن سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا تسلسل رہا۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہری سیوریج لائنوں میں غیر ضروری اشیا نہ پھینکیں جس سے سیوریج مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام مسلسل جاری ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا کا فری ہیلپ لائن 1334چوبیس گھنٹے فعال ہے اور شہری اس فری ہیلپ لائن پر کال کرکے سیوریج اور واٹر سپلائی کے حوالے سے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں