زباب رانا کی نئی وائرل ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لئے

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ زباب رانا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ محبت، امن اور آئس کریم۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے پروجیکٹس اور سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں