لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ ثانیہ سعید نے سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کی شخصیت، محبت اور حوصلے کی بھرپور تعریف کی ہے۔ بتایا کہ تھیٹر فیسٹیولز میں شرکت کے لیے میں اکثر ٹرین کے ذریعے لاہور جایا کرتی تھی۔ثانیہ سعید نے کہا کہ میں فیسٹیول کے دوران ثمینہ احمد کے گھر رہتی اور وہاں مجھے بے حد محبت، شفقت اور تحفظ کا احساس ملا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے سینئرز سے بہت محبت اور حوصلہ افزائی ملی، اب میری خواہش ہے کہ یہی محبت اور تعاون میں نئی نسل کے فنکاروں تک منتقل کروں مزید کہا کہ پاکستان میں شوبز میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔




