پولیس لائن کمپلیکس میں شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی پولیس لائن کمپلیکس میں شہداء کی یاد میں با وقار تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں شہداء کی یاد میں باوقارتقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں شہداء پولیس کے اہل خانہ میں عید پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس ایک خاندان کی مانند ہے جن کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شہداء نا صرف محکمہ پولیس کا فخر ہے بلکہ پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور انکے مسائل کا فوری حل ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے شہداء کی فیملیز میں نقد رقم ، تحائف اور میڈل تقسیم کیے۔ صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ یہ تحائف شہدا کی عظیم قربانی کا نعم البدل تو نہیں لیکن ان کے ورثاء کو اس بات کی یقین دہانی کروانے کیلئے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ وہ قوم کے سپوت ہیں۔ وہ ان عظیم لوگوں کی اولاد ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے وہ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند کیے رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں