کیوی بیٹرز کا پاکستان کیخلاف نیا ریکارڈ قائم

نیپئر (سپورٹس نیوز) کیوی بیٹر مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کیخلاف نیوزی لیںڈ کیلئے سب سے بڑی شراکت داری قائم کردی۔نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی تین بلے باز 50رنز پر پولین لوٹ گئے تھے اور کیوی ٹیم شدید پریشانی کا شکار تھی تاہم مڈل آرڈر بیٹر مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے جلد وکٹیں گرنے کے باوجود پاکستانی بالرز کیخلاف ریکارڈ 199رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے لیجنڈز اسٹیفن فلیمنگ اور نیتھن ایسٹل نے سال 2001میں 193رنز شراکت داری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں