فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے عید الفطر کے پہلے روز ڈسٹرکٹ جیل،اولڈ ایج ہوم اور چلڈرن ہسپتال میں گزار۔ انہوں نے اس موقع پر اسیران جیل، عافیت میں رہائش پذیر بزرگوں اور ہسپتال میں زیر علاج بچوں اور ان کے ساتھ موجود لواحقین کو عید کی مبارک باد دینے کیساتھ تحائف اور مٹھائی تقسیم کی-چلڈرن ہسپتال کے وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریوں کا بھی جائزہ لیا اور مریض بچوں کی خیریت دریافت کی-ڈسٹرکٹ جیل میں انہوں نے اسیران جیل کے لئے تیار کھانے کا معیار بھی چیک کیا-اولڈ ایج ہوم عافیت میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ بے آسرا بزرگ افراد کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑا جائے گا-ضلعی انتظامیہ انہیں یہاں بہترین سہولیات فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی-ڈپٹی کمشنر نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ذیشان اصغر، سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) صاحبزادہ بلال عمر کے ہمراہ پولیس لائن میں نماز عید ادا کی پولیس افسران، ملازمین اور شہریوں سے عید ملی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔




