گرانفروشی پر قصابوں کو جرمانے

سمندری (بیورو چیف) گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر قصابوں کو بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایم او میونسپل کمیٹی زاہد فرید نے گوشت کی دوکانوں کو چیک کیا اور اس دوران مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر مختلف قصابوں کو بھاری جرمانے کیئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ عید کے موقع پر گوشت فروشوں نے گوشت مہنگا فروخت کرنے کی انتہا کرتے ہوئے مرغی بکرے اور بڑے جانور کے گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ بڑا اضافہ کر دیا جس سے شہری بلبلا آٹھے عوامی شکایات پر مقامی انتظامیہ حرکت میں آئی اور گراں فروشی کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں