غیر قانونی گیس ریفلنگ پر 7دکانیں سیل

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنیوالے افراد کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 7 دکانیں سیل کرکے سامان ضبط کر لیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنیوالے افراد کی 7 دکانیں سیل کر دی ہیں اور سلنڈر و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ہے مذکور کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنیوالے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دی ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کیخلاف کریک ڈان جاری رہے گا لہذا دکانداروں بھاری جرمانوں اور مقدمات سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں