بیرون ملک میں مقیم پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی قوم حفاظت کرے گی’وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔جدہ میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مزید کریش کی گنجائش نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچز کو خیر باد کرکے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاک سعودی تجارتی روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے’پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں’چوتھی اڑان کی پوری قوم کو حفاظت کرے گی، اب مزید کریش کی گنجائش نہیں:۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے’قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کے ڈالر کمانے کی صلاحیت پہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں۔دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے۔ تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے’اڑان پاکستان ملک کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے قومی یکجہتی، یگانگت اور اتحاد ناگزیر ہیں’ایک سیاستدان نے پاکستانی قوم کو دنیا میں چور ڈاکو بنا کر پیش کیا’ پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں’ہمیں محنت، ذہانت،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے’پاکستان کو خدا نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہحکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔ہمارے دیگر ممالک سے پیچھے رہنے کی وجہ سیاسی بے یقینی اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے۔ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ملک میں دوبارہ عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دینا۔حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے۔ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے۔ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں