گیس لیکیج کے باعث پیزا بیل شاپ پر آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلزکالونی نمبر2 حسینیہ چوک میں گیس لیکج کے باعث پیزا بیل شاپ پر آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہاں پر موجود فریزر’ اوون اور دیگر سامان جل گیا، ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب پیپلزکالونی نمبر2 حسینیہ چوک میں واقع پیزا بیل شاپ پر سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی، آگ کی لپیٹ میں آ کر قیمتی سامان جل گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں