سابق MSالائیڈ ہسپتال کا ملازم پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)سابق ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر اصغر کا اپنے ملازم پر تشدد’ ہاتھ کی تین انگلیاں کاٹ دیں۔ تھانہ صدر گوجرہ کی حدود میں واقع گائوں 282ج۔ب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ یہاں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے سابق ایم ایس ڈاکٹر اصغر نے جانوروں کے ڈیرہ پر لیٹ آنے کی وجہ سے اپنے ملازم شہزاد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دار آلے سے اس کے ہاتھ کی تین انگلیاں کاٹ دیں۔ شہزاد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے یہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں