ماہ مارچ میں ڈولفن فورس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کے حکم’ ایس ایس پی آپریشن عمارہ شیرازی کی ہدایت اور ایس پی ڈولفن طاہر مقصود کی زیرنگرانی ڈولفن فورس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران 557 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مالیت کی مسروقہ موٹرسائیکلیں’ ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔ تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس نے گزشتہ ماہ مارچ کے دوران جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے چار پولیس مقابلوں’ 20ڈاکوئوں’ 82ریکارڈ یافتہ’ 81منشیات فروشوں’ 13اشتہاری ملزمان’ 19عدالتی مفرور’ 35ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات’ مختلف وارداتوں کے دوران چھینی یا چوری کی جانے والی 32موٹرسائیکلیں برآمد اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے دوران 130 جعلی نمبروں والی موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لیں۔ علاوہ ازیں اسلحہ لیکر چلنے اور اسکی نمائش کرنے والے 72افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے پابند سلاسل کیا گیا جبکہ شاہراہوں پر ون ویلنگ کرتے 9نوجوانوں کو قابو کر کے حوالات پہنچایا گیا جبکہ 3گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں