فلم سکندر کی ناکامی سے سلما ن خان کو بڑا دھچکا

ممبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی۔سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم سکندر ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی، رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریبا 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز19کروڑ50لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر74کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔ فلم ریلیز کے تیسرے روز بھارت بھر میں سکندر کی کمائی میں 32 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں