فیسکو کا 20سال پرانے بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو کی طرف سے 20سال پرانے بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ، ضلع بھر کے 3لاکھ سے زائد پرانے بجلی کے میٹرز کو 20 دن کے اندر تبدیل کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا۔تفصیل کے مطابق چیئر مین فیسکو کی طرف سے صارفین کے 20 سال پرانے بجلی کے میٹرز کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور ضلع بھر کے 3لاکھ کے قریب پرانے میٹرز کی نشاندہی کی گئی تھی جبکہ دیگر کے بجلی کے میٹرز پہلے ہی تبدیل کر کے الیکٹرانک میٹرز نصب کئے جا چکے ہیں اور اس حوالے سے ایکسیئن فیسکو اور ایس ڈی اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ فی الفور پرانے میٹرز تبدیل کریں اور 3لاکھ سے زائد صارفین کے میٹرز تبدیل ہونے سے تقریباً فیسکو عملہ کو تمام مذکورہ صارفین کے بجلی کے نئے میٹرز کی تنصیب کیلئے 20 دن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں