بجلی کی قیمت میں کمی جماعت اسلامی کی جدوجہد ہے

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) جماعت اسلامی پی پی107کے زیراہتمام عیدملن پارٹی اورممبر ساز ی کنونشن کا انعقاد کیا گیا،تقریب جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عوام کو متحد ہوکر چوروں اور ڈاکوں کامقابلہ کرنا ہو گا ، 77سال سے وڈیروں، جاگیرد ا ر و ں ، سرمایہ داروں نے پاکستان کو تباہی کے د ھا نے پر پہنچادیاہے۔اس موقع پرصوبائی صوبائی امیرجاویدقصوری،ضلعی امیرپروفیسر محبو ب الزمان بٹ،پی پی107کے امیرشیخ عمیراحمدضلعی جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ،شیخ عمرمختار،میاں عابدعثمان،ڈاکٹرمحمدخالدے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد،14روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، یہ کمی کا پہلا مرحلہ ہے، عوام کو بجلی بلوں میں مزید ریلیف دینے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41اور 7.69روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے، ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ان کو بے نقاب کیاجائے،پیٹرول عالمی منڈی میں سستی ترین سطح پر ہے لیکن ملک میں قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہیں، ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے سے جو اضافی وصولی کی جارہی ہے وہ بند کی جائے، جماعت اسلامی کے پنڈی دھرنے،28اگست کو تاریخی ہڑتال اور عوامی جدوجہد و مزاحمت میں شریک ہونے والے تمام لوگوں،تاجروں،عوام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں