معمولی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے4افرادکو زخمی کردیا

گوجرہ(نامہ نگار) نواحی گائوں میںمعمولی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد کو شدید زخمی کردیا ۔زخمیوں کومخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال ریفرکر دیاگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 363 ج ب صوبیدار والا میں گزشتہ روز امان اللہ تیمور وغیرہ کے درمیان معمولی جھگڑا ہو گیا تھا جس پر تیمور، حسن، تصور اور حسیب وغیرہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہوکر انکے ڈیرہ پر آگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں امان اللہ، عبداللہ، ممتاز اور جمشید شدید زخمی ہوگئے ۔ملزما ن فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں سے مخدوش حالت کے پیش نظر چاروں زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں پر انکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ فریقین میں دو روز قبل معمولی جھگڑا ہو اتھا ۔صدر پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں