سانحہ جڑانوالہ اور انصاف کی صورتحال پر اہم میٹنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سانحہ جڑانوالہ کے مقدمات اور انصاف کی صورت حال پر اہم میٹنگ میں بشپ ڈاکٹراندریاس رحمت’ سینیٹر خلیل طاہر سندھو’ فادر خالد رشید عاصی’ فادر خالد مختار’ لالہ روبن ڈئینیل’ شکیل بھٹی’ عمانوئیل غوری’ پاسٹر بلیگرام’ رانا زائد ایڈووکیٹ’ شاہد انور ایڈووکیٹ’ ابرارسہوترہ اور متاثرین جڑانوالہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس سمیت انصاف فراہم کرنے والے اداروں نے انصاف کی فراہمی کیلئے سنجیدگی نہیں دیکھائی اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن دیکھائی دیتا ہے۔ ٹھوس اقدامات اختیار کرنے پر غور کیا گیا، ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں