گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوئوں کی سکول ٹیچر پر فائرنگ

گوجرہ(نامہ نگار)ڈجکوٹ روڈ پر ڈاکوئوں نے سکول ٹیچرپر فائرنگ کر دی۔معلوم ہواہے کہ محلہ احمد پارک کا سکول ٹیچر شاہد فاروق اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر فیصل آباد سے گوجرہ آرہے تھے کہ ڈجکوٹ روڈ پر چک نمبر277ر ب کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوئوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس پر وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ۔واردات کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں