ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے عوام کے مسائل سنے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت اوپن ڈور پالیسی کا تسلسل جاری ہے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو روزانہ کی بنیاد پر10بجے سے 11:30تک دفتر میں آئے ہو ئے سائلین کے مختلف نوعیت کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت عوام کو براہ راست اپنی شکایات اور مسائل ڈپٹی کمشنر سے پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے، جس سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے اور حکومتی سطح پر شفافیت اور جوابدہی کو فروغ مل رہا ہے۔محمد نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کی شکایات کو جلد اور موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق یہ اقدام عوام کے مسائل کے حل میں مزید بہتری لانے کا موجب بنے گا اور انتظامیہ کے کاموں میں مزید شفافیت اور عوامی اعتماد کی فضا پیدا کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں