ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں کمشنر مریم خان نے لائبریری کا افتتاح کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان نے ڈسٹرکٹ بار کے پہلے دورہ کے دوران تزئین و آرائش کے بعد مکمل ہونے والی لائبریری کا افتتاح کیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار سیف الرحمن بھٹی،جنرل سیکرٹری محمد وہاب شاہ، نائب صدر زاہد مسعود و دیگر وکلا بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنر نے ڈسٹرکٹ بار لائبریری کی اپ گریڈیشن و تزئین و آرائش کے اقدام کو سراہا۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ وکلا برادری کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے ریونیو کورٹ میں زیر التوا کیسز کو میرٹ پر نمٹایا جا رہا ہے۔کمشنر کو ڈسٹرکٹ بار کے دورہ پر صدر بار اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں