مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ ایس ایچ او سٹی ٹوبہ محمد ندیم معہ ملازمان رجانہ روڈ پر گشت کر رہے تھےDHQ کے قریب بائی پاس چوک پرمشکوک 3کس سوار موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور بائی پاس کھیکھا روڈ کیطرف فرار ہو گئے بذریعہ وائرلس ناکہ بندی کروائی گئی 296گ ب پھاٹک کے قریب موبائل 2 نے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل سواروں نے موبائل ٹو پر بھی فائرنگ شروع کر دی اور 1کس موٹر سائیکل سوار کچی سڑک جانب 329 ج ب فرار ہو گیا 2 کس پیدل نیفائرنگ اور فصلات کی طرف فرار ہو گئے پولیس نے بھی حفاظتی خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی کچھ دیر بعد فائرنگ رکنے پر سرچ کرنے پر 1 کس ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مضروب پایا گیا جس کو بذریعہ موبائل ٹو زیر نگرانی خالد رضا اے ایس آئی DHQ شفٹ کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی ملزم دم توڑ گیا۔ ملزم کی شناخت غلام علی ولد محمد بوٹا قوم اووڈھ سکنہ چک نمبر 481 گ ب تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد ہوئی ۔ملزم کو DHQ شفٹ کر دیا گیا ہے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے ناکہ بندی کروا دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں