ضیاء ساجد گیس کمپنی اور فیسکو کے لیگل ایڈوائزر مقرر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر قانون دان میاں ضیا الحق ساجد کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی(SNGPL)اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) کا لیگل ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔ لا اینڈ جسٹس ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے میاں ضیا الحق ساجد کی دونوں وفاقی اداروں میں بطور لیگل ایڈوائزر ٹیم ممبر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئے لیگل ایڈوائزر میاں ضیا الحق ساجد کا شمار پروفیشنل ورکنگ وکلا میں ہوتا ہے اور آپ ایک سیاسی جماعت کے صوبائی سربراہ کے فرزند ارجمند ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کی وکلا برادری اور صحافیوں و ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے میاں ضیا الحق ساجد کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں