فلسطین میں جنگ بندی اور قیام امن لازم ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز رجسٹرڈ سکا گروپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر، ملک فیڈریشن پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری، اور آل کونسلرز اتحاد پنجاب کے بانی و چئیرمین شاہد مجید ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر جنگ بندی کے اعلانات محض دکھاوا بن چکے ہیں جبکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں، معصوم بچوں اور عورتوں پر ظلم و ستم کے ناقابلِ بیان مظالم جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس سفاکیت سے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ ایسا سلوک تو جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا جیسا ظلم غزہ کے باسیوں پر ڈھایا جا رہا ہے، شاہد مجید ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور مجرمانہ غفلت کا مظہر ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایک عالمی سربراہی اجلاس بلایا جائے، جس میں دنیا کے تمام پرامن ممالک کو شامل کر کے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے کہ فلسطین میں مکمل جنگ بندی اور قیامِ امن لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں