واسا ٹیم کا طالبات کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے آگاہی لیکچر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت عوامی آگاہی کی فراہمی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر واسا و انچارج سٹیزن لائزن سیل شاہدہ رحمان نے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول اسلام نگر کا وزٹ کیا۔ انہوں نے گرلز ہائی سکول میں مختلف کلاس رومز میں جا کر طالبات کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔ اس موقع پر سی ایل سی سٹاف نے گرلز ہائی سکول کی طالبات میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تحریر شدہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے اور واسا ہیڈ آفس سمیت تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، پانی کی ٹینکیوں اور دیگر عمارتوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا سلسلہ جاری رکھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں