جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڑ جڑانوالہ میں شہدائے کربلا کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے کی تقریب میں صدر محفل ڈاکٹر محمد یونس رضوی علامہ مفتی اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ،مولانا شہباز حسین چشتی، مولانا مدثر علی رضوی،مولانا راشد علی رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امام حسین نے کربلا میں قربانیاں پیش کرکے دین کی حفاظت کی انہوں نے کہا کہ امام پاک نے اپنا سارا گھرانہ تمام ساتھیوں کو قربان کرکے اپنے نانا کے دین کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بچا لیا کیا خوب کہا گیا ہے ”قتل حسین اصل میں مر گ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد” مقررین نے کہا امام عالی مقام کی ہستی وہ عظیم رہنما ہیں کہ جن کی سیرت بھی بے مثال اور ان کا کردار بھی اعلیٰ ہے ان ہستیوں نے پیارے آقا کی بارگاہ سے تربیت پا کر اتنے عظیم انسان بنے کہ ہر میدان میں امت مسلمہ کی رہنمائی فرمانے والے بن گئے مقررین نے مزید کہا کہ جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ایسے ایام میں طلبہ کو ان عظیم ہستیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جاتی ہے تاکہ انہیں اپنی زندگیاں خوبصورت گزارنے میں مدد مل سکے مقررین نے کہا کہ آج اگر ان اداروں میں قران کی تعلیم دی جا رہی ہے تو اس کے پیچھے اہلبیت کی وہ قربانیاں موجود ہیں جنہوں نے قرآن کی بقا، دین کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تقریب میں میاں انعام الحق،محمد صابر رضوی،شیخ محمد شاہد،علامہ امیر علی نعیمی، علامہ منظور احمد،مولانا عثمان علی چشتی،قاری محمد ارشد،محمد طاہر رسول رضوی ،قاری جمیل عمر برادران کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔




