لاہور (بیوروچیف) ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب نے صوبے بھر میں 1450 کارروائیاں کیں۔ایک بیان میں عمران حامد شیخ نے کہا کہ اسپیشل اسکواڈز کی کارروائیاں اب چھٹیوں کے دوران بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ بھٹہ مالکان کے خلاف 39مقدمات درج کیے گئے اور 30لاکھ جرمانہ عائد کیا۔عمران حامد شیخ نے کہا کہ پنجاب بھر میں 277صنعتوں کی انسپکشن کی گئی، ممنوعہ ایندھن کے استعمال اور ایمشن کنٹرول سسٹم نہ چلانے پر31 صنعتیں سیل، 12کے خلاف مقدمات درج اور 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب نے مزید کہا کہ 4زیر تعمیر مقامات اور 138سروس اسٹیشن سیل کیے گئے جبکہ 75مائیکرون سے کم 727کلوگرام پلاسٹک بھی ضبط کیا گیا۔




