یوم مزدور یکم مئی اور آزادی صحافت کا دن3مئی کو منایا جائیگا

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا سمیت ملک بھر میں عالمی یوم مزدور یکم مئی جبکہ آزادی صحافت کا عالمی دن3مئی کو منایا جائیگا یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں’ سیمینار اور جلسے منعقد کئے جائینگے اور یکم مئی کے حوالہ سے مزدور رہنما ان ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کرینگے جبکہ تین مئی کو عالمی یوم صحافت کے حوالہ سے ملک بھر کے تمام پریس کلب میں اس دن کی افادیت کے حوالہ سے تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں