ماہنیانوالہ روڈ پر بجلی کا پول گندے نالے میں نصب

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈی پی ایس سکول صفدرآباد کے قریب ماہنیانوالہ روڈ پر بجلی کا پول عین گندے نالے میں نصب واپڈا کی کارکردگی کا پول کھول رہا ہے جس سے واپڈا کی کارکردگی صاف نظر آتی ہے ۔کسی کو نظر آئے یا نہ آئے ڈیلی بزنس رپورٹ نے دیکھ کر عوام کے سامنے کارکردگی رکھ دی۔اگر آپ کبھی اس رود سے گزرین جو کہ ماہنیانوالہ کی طرف جا رہی ہے تو قبرستان کی دیوار کے قریب گندے پانی کے نالے میں آپ کو بجلی کا پول نصب شدہ ضرور دکھائی دے گا جو کہ پانی اندر ہے اور یہ بجلی کی سپلائی کی چین ہے جو حاجی آباد کو ملاتی ہے۔حیران کن بات ہے کہ واپڈا والے سوئے ہو ئے ہیں اور اس پر مزید حیرت یہ کہ یہاں سے افسران بالا صاحب اختیار کا گزر دن میںکئی بار ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں