اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ خزانہ کے بجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق 12سال سے بجٹ افسران محکمہ خزانہ کوگریڈ 18میں ترقی نہ مل سکی،بجٹ افسران کی پروموشن کا کوئی سرے سے سروس سٹرکچر ہی موجود نہیں ہے، محکمہ خزانہ کی 100سے زائدافسران کی ترقی کامعاملہ رک گیا۔ افسران پی پی ایس سی سے بھرتی ہوکر آئے تھے،پی پی ایس سی سے بھرتی ہونیوالے افسران کی ترقی بھی رک گئی۔



