پاک افواج ملکی دفاع کے لئے ہر لمحے تیار ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادکے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزامات اورعجلت میں یکطرفہ اقدامات سے بھارت کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ،بھارت کی منفی سوچ سے علاقائی امن و استحکام کو شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بچگانہ عمل ہے، پاکستانی افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی گارنٹیزکے ساتھ ہونے والے معاہدے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیے جا سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں