سرگودھا شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری

سرگودھا (بیوروچیف)دن کیاوقات میں ہیوی ٹریفک کاشہر میں داخلہ جاری۔ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیاتفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ نہ رک سکا جو کہ سرگودھا ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی غفلت ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد سے عوامی حلقوں نے امیدیں باندھ لیں صبح سویرے بچوں کے سکول اوقات میں اندرون شہر سے گزرنے والا اے۔ سی ٹائم وبال جان بن گیا صبح 7 بجے اندرون شہر میں موت بکھیرنے والے اے۔سی ٹائم کو کوئی روکنے والا نہی سیٹلائٹ ٹان چوک میں موجود ٹریفک پولیس اہلکار عرصہ دراز سے اپنی جیبیں گرم کرکے ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل کرتے ہیں ڈی۔ایس۔پی ٹریفک سے اس سنگین معاملہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح 7 بجے اے۔سی ٹائم انتہائی تیز رفتاری سے شہر کی سڑکوں سے گزرتا ہے۔جس سے کوئی بھی حادثہ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے اس ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کر کے گاڑی کو شہر میں داخل ہونے دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں