فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ،چیئر مین انصاف گروپ رانا طیب خاں،وائس چیئر مین شیخ محسن،حاجی منظور قادر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارا فخر،شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، پاک فوج دنیا کی تمام افواج میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہے۔ فوج کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ پھیلانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی فوج کو مضبوط سے مضبوط ترین بنانے میں اپنااہم کردار اداکریں۔ پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا۔




