ممتاز اساتذہ کو اعزازی طور پر پروفیسر تعینات کرنیکی منظوری

کمالیہ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ کی سنڈیکیٹ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں عالمی سطح پر ممتاز اساتذہ کو اعزازی ایڈجنکٹ پروفیسرز کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔ یہ اساتذہ بلا معاوضہ، آن لائن اوریا فزیکل تدریس کریں گے ۔یہ بین الاقوامی ماہرین طلبہ اور فیکلٹی کی تربیت میں مدد فراہم کریں گے تاکہ یونیورسٹی آف کمالیہ میں تعلیم اور تحقیق کے عالمی معیار کو فروغ دیا جا سکے ۔و ائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے کہا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پروفیسر عبد الفتاح سیام، جو کہ نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی آف امریکہ کے ایک نہایت ممتاز اور تجربہ کار پروفیسر ہیں، یونیورسٹی آف کمالیہ میں بین الاقوامی اعزازی ایڈجنکٹ پروفیسر کے طور پر تعینات کیے گئے ہیں۔ان کی علمی خدمات اور عالمی تجربہ ہمارے تعلیمی مشن کو تقویت بخشے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں