صفدرآباد(نامہ نگار)آستانہ عالیہ والٹن شریف کے منظور نظر، شہر کی معروف روحانی شخصیت،حضرت میاں چراغ الدین مراڑوی رحمتہ اللہ علیہ کے لخت جگر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآبادڈاکٹر عبد المجید اختر نے ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی ،سابق وفاقی وزیر امور کشمیر ،سابق گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے صفدرآباد کی خوبصورتی میںا ضا فے کیلئے مدنی چوک ریلوے روڈ پر فوارہ نصب کرنے اور مدنی چوک رکشہ اسٹینڈ پر مسافروں اور راہگیروں کے لئے شیلٹر تعمیر کرنے ،وہاں پینے کا صاف پانی واٹر کولر لگانے کا عندیہ دیا تھا اور اس کی منظوری بھی دی تھی مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر میونسپل کمیٹی صفدرآبادنے اس منصوبے کی تکمیل نہ کی اور معاملہ زیر زمین چلا گیا ۔




