بھارت کے جنگی جنون سے پاکستان ڈرنے والا نہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بھارت کے جنگی جنو ن سے پاکستان ڈرنے والا نہیں پہلگام ڈرامہ بھارت نے خود رچایا ۔ مودی دنیاکا واحد وزیراعظم ہے جسے اپنے عوام ڈرامہ بازاور جھوٹا قراردے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹانگیں اس وقت بری طرح کانپ رہی ہیں کیونکہ پاکستان ایک طاقتور، خود دار اور ایٹمی ر یا ست ہے بھارت اور اس کے عوام کیلئے جنگ خودکشی کے مترادف ہو گی۔ پا کستا ن نے بہادری کیساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ملکی سلامتی اورملک دشمن سے مقابلہ کیلئے پوری قوم ایک صفحے پرہے بھارت کوماضی کی طرح شکست ہوگی۔ بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سچ سے خوف زدہ ہے پاکستان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں