چنیوٹ میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

چنیوٹ(نامہ نگار)ملک بھر کے دوسرے شہریوں کی طرح چنیوٹ میں بھی چنیوٹ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور بھارتی آبی جارحیت اور جنگ کی دھمکیوں کے خلاف چنیوٹ میں سول سوسائٹی کی طرف سے ختم نبوت چوک سے ڈ سٹرکٹ پریس کلب سے تک ایک بڑی ریلی نکالی گی جس میں ہر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ محکمہ تعلیم کے سی ای او ظفر اقبال وٹو۔جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر سید نور الحسن شاہ۔پاکستان مسلم لیگ مرکز ی سی او ایم سی مرزا ظفر بیگ،سینیئر تاجر رہنما خواجہ ندیم،ضلعی صدر انجمن تاجران چوہدری اصغر جٹ،چوہدری جمال رحمن صدر ریل بازار،سید اسد علی شاہ پیر بھٹہ بازار،شیخ بلال سعید تاجر رہنما،شیخ فیصل تاجر رہنما اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ریلی کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں کسی بھی بھارتی حملے کا ہماری فوج بھرپور جواب دے گی۔ضلع چنیوٹ کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔مقررنین نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہماری فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔ ریلی کے شرکا نے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کے فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں