لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی زمین اپنا گھرای پورٹل کا افتتاح کردیا،بے گھر افراد کے لئے پنجاب میں ہرروز مزید300گھربننے لگے۔اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد،اپنی زمین، اپنا گھرکی لانچنگ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی زمین اپنا گھرای پورٹل کا افتتاح کردیا۔ مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا آغاز کیا جس کے تحت پنجاب کے 19اضلاع میں 23ہائوسنگ سکیموں میں 2ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے۔اپنی زمین اپنا گھربے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے،قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنیوالے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔پہلے فیز میں جہلم،پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے،بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔چھ ماہ کی قلیل مدت میں 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کیلئے نہ زمین ہے نہ پیسے،پہلے مرحلے میں 2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے اپنی زمین،اپنا گھر پراجیکٹ پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 33500افراد کو گھر بنانے کیلئے 36ارب قرض جاری کئے جائیں گے۔




