ن لیگ نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے اقدامات کیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں 2024 کے انتخابات میں اگرچہ واضح اکثریت نہیں ملی جس کی وجہ سے اتحادی حکومت بنی اس کے باوجود میاں نواز شریف نے عوام کو مشکلات سے نکالنے کاجووعدہ کیا اس پر 100فیصدعمل ہواہے وزیرا عظم میاں شہباز شریف اور وز یر ا علی پنجاب مریم نواز شریف نے نہ صرف عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے بلکہ مختلف پراجیکٹس میں ہرطبقہ کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں