کپاس کی کاشت کا اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں

سرگودہا( بیورو چیف) ڈویژنل کاٹن مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس کمشنر سرگودہا جہانز یب اعوان کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت کے افسران، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور کاشتکار تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کپاس کی کاشت کے اہداف کے حصول کیلئے تمام محکمے باہمی رابطے اور اشتراک سے مؤثر اقدامات عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل نہ صرف کسانوں کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے بلکہ ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور برآمدات کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں