فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری ،محمد رفیق لودھی، چوہدری طارق گجر، سیدنعیم بخاری ایڈووکیٹ، حافظ غلا م علی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشتر کہ بیان میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وزرا کی تنخواہوں میں اضافے و مراعات پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ ملک حا لت جنگ میں ہے اورحکمران اپنی سہولیا ت میں و مراعات میں اضا فے کیلئے مگن ہیں۔ چھٹی کے روز آرڈ یننس کے ذریعے وزرا کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ ہو۔س زرکی بدترین مثال اورعوام کااستحصال ہے۔ چھوٹے سرکاری ملازمین ٹیکسز کے بوجھ میں سانس نہیں لے پارہے اور وزراء وحکمرانوں کی موج مستی ختم ہونیکانام نہیں لے رہی۔




