شہداء پیکیج کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم شہباز شریف نے شہدا پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں متاثر گھروں اور مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گیاپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا۔ دفاع پاکستان میں کسی بھی محاذ پر خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور الانسز جاری رہیں گی۔ پاک افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کیلئے 10لاکھ روپے میرج گرانٹ دی جائے گی۔ پاک افواج کے زخمیوں کو 20لاکھ سے 50لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منایا جائے گا، جمعیکو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے دن کیطور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں