اساتذہ کیلئے ہارڈ شپ کی بنیاد پر ای ٹرانسفرز کھولنے کی منطوری

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)حکومتِ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کے لیے ہارڈشپ کی بنیاد پر ای ٹرانسفرز کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ ای ٹرانسفر پالیسی 2024کی متعلقہ شق کے تحت اہل اساتذہ 28ستمبر سے 8اکتوبر 2026تک سکول انفارمیشن سسٹم (SIS)کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ ہارڈشپ کی بنیاد پر تبادلوں کے تمام احکامات SIS پورٹل کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں سال بھر تبادلوں کے احکامات جاری کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔مختلف کیٹیگریز کے تحت درخواست دی جا سکتی ہے طلاق کی بنیاد پر، شوہر کی وفات پر،خلع حاصل کرنے والی خواتین کے لیے، معذوری کی بنیاد پر، طبی وجوہات کی بنیاد پر،میاں بیوی کی ملازمت یا تعیناتی کے حوالے سے متعلقہ پالیسی کے تحت،خصوصی حالات میں اکیلے بچوں کی پرورش کرنے والے والدین اور شادی کے بعد تبادلے کی خواہش مند خواتین اساتذہ بھی متعلقہ شرائط کے مطابق درخواست دے سکتی ہیں۔تمام درخواستیں متعلقہ پالیسی، ضروری دستاویزات اور مجاز کمیٹیوں کی جانچ پڑتال سے مشروط ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں