آپریشن بنیان المرصوص نے ثابت کردیا پاکستانی قوم زندہ ہے

سرگودہا(بیورو چیف)سرگودہا پریس کلب میں افواجِ پاکستان کی شاندار کارکردگی اور ضلعی اداروں کی جنگی حالات میں خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پْروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم تھے۔صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان اور ایگزیکٹو باڈی ممبران نے مہمانِ خصوصی کا استقبال ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا۔رانامحمداشرف نے تلاوت قرآن او ر ز و ا ر کاظمی نے نعت رسول مقبول سے تقریب کا اعزاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے کہا کہ”معرکہ حق اور بنیان المرصوص نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم زندہ ہے۔ جب بھی وطن کی آن، بان اور شان پر وقت پڑا، ہم متحد ہو کر دشمن کو شکست دیتے ہیں۔ ہمارے شاہین جب اْڑتے ہیں تو فضائیں گونج اٹھتی ہیں، ہمارے مجاہد پانیوں اور سرزمین پر دشمن کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ جنگ عالم اسلام میں پاکستان کی عز ت اور دنیا میں تحسین کا باعث بنی ہے۔ سرگود ہاکے لوگوں نے ایک بارپھربہادری کی نئی تاریخ رقم کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں